ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدر جمہوریہ نے بھارتی فضائیہ کے 230سگنل یونٹ کو 51اسکواڈرین اور کلرس پیش کیے

صدر جمہوریہ نے بھارتی فضائیہ کے 230سگنل یونٹ کو 51اسکواڈرین اور کلرس پیش کیے

Thu, 22 Mar 2018 21:40:04    S.O. News Service

نئی دہلی22مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووندنے پنجاب کے ہلواڑہ علاقے میں آج 22مارچ 2018کوبھارتی فضائیہ کے230سگنل یونٹ کو51اسکواڈرن اینڈ کلرس پیش کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہاہے کہ51اسکواڈرن اور230سگنل یونٹ نے قوم کے لئیاپنی خدمت کے ذریعے ایک امتیازی حیثیت حاصل کی ہے۔پیشہ وارانہ مہارت میں ان کی مالامال تاریخ ہے اور انھوں نے امن اور جنگ دونوں ہی طرح کی صورتحال کے دوران بھارت کوعزت اورامتیازبخشاہے۔یہ ان کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے کہ وہ ان یونٹوں کو اُن کے وقف کردینے، پیشہ وارانہ طریقہ کاراورحوصلے پراعزاز سے نواز رہے ہیں۔انھوں نے ان یونٹوں کے ماضی اور حال کے عملے اور اُن کے کنبوں کی تعریف کی، کہ انھوں نے بے لوث قربانیاں دیں اور قوم کو اپنی خدمات سے بہرہ مندکیا۔صدر جمہوریہ نے کہاہے کہ بھارتی فضائیہ ہماری فوجی مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔ اندرون ملک اور بیرون ملک دونوں طرح کی مشقوں میں اس کے عملے کی کارکردگی اُس کے اعلیٰ معیارات کی درخشاں مثال ہے۔ بھارتی فضائیہ، ہمارے آزادہوائی خطے کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے طورپرکی جانے والی مدد اور قدرتی آفات کی صورت میں راحت کارروائیوں میں بھی پیش پیش رہی ہے۔ہمارے بہادرہوائی جنگجوؤں کا تحمل ، مضبوطی اور جذبہ ہر بھارتی کے لیے ایک فخر کا وسیلہ ہے۔


Share: